دوسرا ویمنز ٹی :انگلینڈ نے پاکستان کو 84رنز سے ہرادیا

دوسرا ویمنز ٹی :انگلینڈ نے پاکستان کو 84رنز سے ہرادیا

کوالالمپور : ایمی جونز اور ڈینی وائٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ ویمن نے دوسرے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو 84 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی.

پاکستان کی ٹیم 186 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایمی جونز نے 89 اور ڈینی وائٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر اپنی ٹیم کو 120 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، سیریز کے پہلے میچ کے بعد دوسرے میں بھی ایمی جونز کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پاکستان ویمن ٹیم ارم جاوید کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی انگلش باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکیں، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں ۔ 

کوالالمپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بناکر پاکستان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 186 رنز کا ہدف دیا۔ وکٹ کیپر بلے باز ایمی ایلن جونز کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ برقرار ہے، انہوں نے ڈینی وائٹ کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ پر 120 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا، ایمی جونز 89 اور ڈینی وائٹ 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان ویمن کی طرف سے ندا ڈار اور انعم امین نے دو، دو جبکہ سیدہ عروب شاہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب پاکستان کی خواتین ٹیم انگلش باﺅلرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ارم جاوید کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی اور یکے بعد دیگر خزاں رساں پتوں کی طرح پویلین لوٹتی چلی گئی، ارم جاوید نے 38 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بناسکی۔ ارم جاوید نے 38 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے 16 اور جویریہ خان نے 10 رنز بنائے۔

انگلش باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث پاکستان کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ انگلینڈ کی طرف سے سوفی اسلیسٹون، کیتھرین برنٹ اور میڈی ویلیئرز نے دو ،دو جبکہ فریا ڈیوس، نتالی سیور اور سارا گلین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کی ایمی جونز کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔