میری والدہ نے والد کا قتل کیا تھا‘ شارلیز تھیرون کا اعتراف

میری والدہ نے والد کا قتل کیا تھا‘ شارلیز تھیرون کا اعتراف

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ شارلیز تھیرون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے ان کے والد کو قتل کیا تھا۔ شارلیز تھیرون نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے اپنا بچا کرتے ہوئے والد کی جان لے لی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میں 15 سال کی تھی جب میں والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر گولیاں چلائیں، ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، پھر والدہ نے والد پر حملہ کیا تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

والد کے قتل کی رات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد اس رات اس حد تک نشے میں تھے کہ وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے تھے، ان کے پاس بندوق بھی موجود تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'میں اور میری والدہ کمرے میں دروازے کے پیچھے چھپے ہوئے تھے اور والد کو کمرے میں داخل ہونے سے روک رہے تھے، جس کے بعد وہ پیچھے ہٹے اور انہوں نے دروازے پر ہی گولیاں چلادی۔شارلیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین گولیاں ماری اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچا میں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کیا اور قتل ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بتانے میں بالکل شرمندگی محسوس نہیں کرتی کہ انہوں نے بڑے ہوتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر گھریلو تشدد دیکھا۔