سپر مین کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت

سپر مین کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت

لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ایک نیلامی میں سپر مین کی کیپ2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

جولین نیلام گھر میں 400 فلموں سے وابستہ اشیارکھیں گئی تھیں جن میں سے پہلی سپر مین فلم کی کیپ جسے اداکار کرسٹوفر ریو نے پہنا تھا، 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اسی طرح اسٹار ٹریک کے کیپٹن جین لک پیکارڈ کا کاسٹیوم28 ہزار800 ڈالر ، سٹار ٹریک: ڈیپ سپیس نائن کے الینارڈ نیمو رومولن کا کا سٹیوم 20 ہزار ڈالر اور گھوسٹ بسٹر 2 کے ڈن اکروڈ کا جمپ سوٹ 32 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔