لکی مروت میں خود کش دھماکا، پولیس

لکی مروت میں خود کش دھماکا، پولیس
واقعہ تحصیل سارائی ناؤرنگ کے علاقے ہٹی خان میں پیش آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسر (ڈی پی او) لکی مروت قاسم علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ تحصیل سارائی ناؤرنگ کے علاقے ہٹی خان میں پیش آیا۔


حملہ آور نے اپنے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑالیا تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جس وقت خودکش بمبار نے خود کو اڑایا اس وقت سرائی ناؤرنگ لکی مروت میں پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر احتجاج جاری تھا جبکہ پولیو ٹیمیں بھی علاقے میں موجود تھیں۔