خصوصی عدالت کے فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا، وہ درست ثابت ہوئے ، ترجمان پاک فوج

خصوصی عدالت کے فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا، وہ درست ثابت ہوئے ، ترجمان پاک فوج
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف فیصلے پر جن خدشات کا اظہار کیا گیا، وہ اب درست ثابت ہو رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، آٗئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے بعد انتہائی اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ افواج پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔ ہم اپنے ادارے کی عزت کروانا جانتے ہیں لیکن ہمارے لیے ملک سب سے مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ، وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس سے حکومت میڈیا کو آگاہ کرے گی، پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمن سے باخبر ہے ، ملکی استحکام کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔