حکومت کا جسٹس سیٹھ وقار کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

حکومت کا جسٹس سیٹھ وقار کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان

اسلام آباد:پرویز مشرف کو سزائے موت کے تفصیلی فیصلہ میں سخت الفاظ استعمال کرنے والے جج جسٹس سیٹھ وقار کیخلاف وفاقی حکومت نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے نطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرقانون کو عدالتی فیصلے پر ردعمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت کی لیگل ٹیم اور میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سابق صدر پرویز مشرف کے خصوصی عدالت کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیرقانون کو عدالتی فیصلے پر ردعمل تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قانونی ماہرین کی رائے پرخصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے،ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے اعلان کیا تھا کہ ملک اور ادارے کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائیگا ،انہوں نے بتایا تھا کہ آج آرمی چیف اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات بھی ہوئی تھی ۔