عائشہ فاروقی کو ترجمان دفترخارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

 عائشہ فاروقی کو ترجمان دفترخارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
Image Source: File Photo

اسلام آباد: عائشہ فاروقی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں، انھیں اب ترجمان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق, ڈاکٹر محمد فیصل کی جرمنی میں تعیناتی کے بعد وزارت خارجہ نے عائشہ فاروقی کو ترجمان دفترخ ارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ تیسری خاتون ترجمان ہونگی۔

اس سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ اس سے قبل عائشہ فاروقی ہوسٹن میں کونسل جنرل کے طور پر کام کرنے کے علاوہ اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔