اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ " مجھے ابھی کوروناٹیسٹ کا نتیجہ ملا ہے جو مثبت آیا ہے ۔"
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے آپ کو دوسرے سے الگ کرلیا ہے ، آئسولیٹ ہوگیاہوں .
واضح رہے کہ فروری 2020 میں پاکستان اس وبا کی لپیٹ میں آیا تھا ۔ اس وقت سے لیکر اب تک کئی نامور شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں ۔
cb184d89b5c2334f441b1f02e9d76106 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a 7444ffdf318bfb72c1e68b4d9eba53a2