پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا اعلان کردیا 

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا اعلان کردیا 

لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے  بتایا ہے کہ سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کرکٹ کمیٹٰ کے سربراہ ہوں گے ۔ 

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتیاں تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد وسیم قائد اعظم ٹرافی کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

  اور اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی تاہم پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائیگی ۔محمد وسیم کا پہلا ہدف آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہے ۔ 

ڈیکس سائمن کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اسٹرینٹھ اور کنڈیشنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے ۔ کوچ کی پہلی اسائمنٹ قومی ویمن ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ اور ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی ۔