ٹیسٹ سیریز میں بھی بابر اعظم کی شرکت مشکوک ہو گئی

ٹیسٹ سیریز میں بھی بابر اعظم کی شرکت مشکوک ہو گئی
کیپشن: ٹیسٹ سیریز میں بھی بابر اعظم کی شرکت مشکوک ہو گئی

 آکلینڈ: قومی کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی  شرکت مشکوک ہوگئی.

بابر اعظم کی جگہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو پہلے ٹیسٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہوئے تھے۔ 

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میں پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ کو154 رنز کا ہدف دیا تھا۔نیوزی لینڈ نے 154رنزکا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ کیوی کپتان مچل سینٹرر نے آخری چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3اور شاہین آفریدی نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔