پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں'' شاہین 9 ''جاری، آئی ایس پی آر

 پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں'' شاہین 9 ''جاری، آئی ایس پی آر
کیپشن: پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں'' شاہین 9 ''جاری، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں'' شاہین 9 ''جاری  ہیں۔  جس سے دشمن کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی فضائیہ کے درمیان فضائی مشقیں شاہین 9 جاری ہیں جس سے دشمن میں حوصلے پست ہو گئے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  اسٹاف کمیٹی  جنرل ندیم رضا نے ''شاہین 9 ''مشقیں دیکھیں۔  جنرل ندیم رضا  کا ایئر بیس پہنچنے پر ایئر چیف  مجاہد انور خان  نے استقبال کیا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کامقصددونوں ممالک کی فورسزکی صلاحیت بڑھاناہے۔ جنرل ندیم رضانےشریک دستوں کےپیشہ ورانہ معیارکوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضاکی مشترکہ مشقوں کےمؤثرانعقادکی تعریف کی ۔ 

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعاون اور دوستی کےفروغ کاباعث بنیں گی۔ مشقیں دونوں فضائی افواج کوایک دوسرےکےتجربات سےاستفادہ کاموقع ہیں۔