شاہد آفریدی بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

شاہد آفریدی بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
کیپشن: شاہد آفریدی بھی لاہور قلندرز کو حصہ بن گئے

لاہور: سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی قلندرز کا حصہ بن گئے۔ لاہور قلندرز نے ٹی ٹین ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی کو آئیکون ملیئر منتخب کر لیا۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 28 جنوری سے شروع ہو گا۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قلندرز فیملی کا حصہ بن کر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس ٹیم میں شامل ہو کر خوشی محسوس ہو رہی ہے جو سارا سال ٹیلنٹ کی تلاش میں متحرک رہتے ہیں۔ 

دوسری جانب لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا شاہد آفریدی وہ کھلاڑی ہے جس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم بھر جاتا ہے۔ انہوں نے کہ شاہد آفریدی کی فین فالوونگ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے۔ اور آفریدی نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں۔ 

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے آئندہ سال پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن کی 23 جنوری کو ہونے والی ڈرافٹنگ میں لوکل ٹیلنٹ کو ہی اہمیت دینے کی پھر سے ٹھان لی۔