بجلی کی قیمتوں میں مزید چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں مزید چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
کیپشن: بجلی کی قیمتوں میں مزید چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جس سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی اور ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی جبکہ فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔  ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی، جب کہ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

مصنف کے بارے میں