پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
سورس: فائل فوٹو

ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا  بلکہ 13ویں منٹ میں ایک گول کی برتری بھی حاصل کر لی لیکن اگلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے گول  کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ پھر دوسرےکوارٹر میں ٹیم پاکستان نےحریف ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے ، پے در پے 3 گول بھی داغ دیے۔

تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم اٹیک کرتی رہی اور مزید دوگول کر دیے جبکہ ہوم ٹیم نے بھی ایک گول کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ پاکستان نے 2-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے دو، دو گول اسکور کیے ۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹمیں مد مقابل ہوں گی۔