اظہر علی کے 12 سالہ کیرئیر کا افسوسناک اختتام ، آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ

اظہر علی کے 12 سالہ کیرئیر کا افسوسناک اختتام ، آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ
سورس: File

کراچی : پاکستان کے سٹار ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ انگلینڈ کےخلاف دوسری اننگز میں شان مسعود کے آؤٹ ہونے پر اظہر علی بیٹنگ کیلئے آئے اور لیچ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 

سٹار بلے باز اظہر علی نے کراچی ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا انہوں نے پہلی اننگز میں 45 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں صفر پر بولڈ ہوگئے ۔ اس طرح ان کے 12 سالہ کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ 37سالہ اظہر علی نے 96 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2019 میں سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد انھیں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپی گئی تھی جس کے بعد انھوں نے نو میچوں میں بطور کپتان فرائض انجام دیے۔


ان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں فتوحات تو ضرور حاصل کیں لیکن ان کی ذاتی فارم ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار رہی جس پر انھیں مسلسل تنقید کا سامنا تھا۔
 

اظہر علی 53 ون ڈے میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد انھیں قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔تاہم ون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ان کی کارکردگی ٹایوس کن رہی تھی کیونکہ 2017 میں جب تک وہ کپتان رہے تھے، قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تاریخ کی بدترین نویں نمبر پر پہنچ گئی تھی۔


اظہر علی  2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے بھی رکن تھے اور انھوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2018 میں کھیلا تھا۔
 

مصنف کے بارے میں