لاہور ہائیکورٹ: قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب 

لاہور ہائیکورٹ: قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب 
سورس: File

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 1947 ء سے اب تک توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے قیام پاکستان سے اب تک تحائف وصول کرنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 16 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔ 

مصنف کے بارے میں