کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام، انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام، انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 54، سعود شکیل 53، عبداللہ شفیق 26 اور شان مسعود 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اظہر علی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 
انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 14.5 اوورز میں 48 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جیک لیچ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ اور مارک ووڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 304 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں