ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں سائنٹفک سمپوزیم کا افتتاح کر دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں سائنٹفک سمپوزیم کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بین الااقوامی سائنٹفک سمپوزیم افتتاح کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ لوگ صحت سہولت کارڈ منصوبے پر عمران خان کو دعائیں دیتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سائنٹفک سمپوزیم کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک سے آئے وفود کا سمپوزیم میں آگاہی پھیلانا انتہائی اہم ہے اور اپناعلم کسی کو منتقل کرنا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سیلاب زدگان کی معاونت بھی انتہائی خوش آئند ہے جبکہ گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا آغاز کرنا کئی دہائیوں کے خواب کی تعبیر ہے، گنگارام ہسپتال میں 550 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ بلاک فعال ہے۔ 
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور پنجاب میں 11 ماں اور بچہ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، صحت سہولت کارڈ سے 28 لاکھ سے زائد شہری علاج کی مفت سہولت حاصل کر چکے ہیں اور لوگ صحت سہولت کارڈ منصوبے پر عمران خان کو دعائیں دیتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں