پرویز الٰہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے: عمران خان

پرویز الٰہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا اپنا موقف ہے مسلم لیگ ق کی اپنی پارٹی پالیسی ہے ، ہماری جماعت کا اپنا نظریہ ہے ۔ پرویز الٰہی ہماری نہیں اپنی پارٹی کی بات کریں گے ۔

بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ، پرویز الٰہی نے سمری پر دستخط کر کے مجھے دے دی ہے ، پرویز الٰہی اب پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان تکنیکی اعتبار سے ڈیفالٹ ہو چکا ہے ۔ رجیم چینج کا ذمہ دار سابق آرمی چیف ہے ۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ ثابت ہوگیا جنرل باجوہ خود کرپٹ تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی جنرل (ر) باجوہ کا مسئلہ ہی نہیں تھا یہ کہنا درست نہیں کہ اقتدار میں آکر باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں