پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے اکٹھے منظور نہیں کئے جا سکتے: سپیکر قومی اسمبلی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے اکٹھے منظور نہیں کئے جا سکتے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کا کل سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے تاہم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں کئے جا سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں استعفوں سے متعلق پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا۔ 
ذرائع کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز کے استعفے ایک ساتھ منظور کئے جائیں جس کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ضمن میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کے معاملے کا شکور شاد کے استعفے کے تناظر میں بھی جائزہ لے رہے ہیں جو اپنا استعفیٰ منظور ہونے کے خلاف عدالت گئے اور اسے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے شبلی فراز کو جواب دیا کہ پی ٹی آئی ممبران کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہو سکتے جبکہ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی استعفے نہ منظور کرنے کی درخواست بھی کر چکے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نے موقف دیا کہ قانون میں بے خوف ہو کر بغیر کسی دباو¿ کے استعفے دینے کا ذکر ہے اور ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفے کے بعد سپیکر کا مطمئن ہونا بھی ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں