پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

پی ایس ایل کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

دبئی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے سلسلے میں کھیلے جانے والے12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو5وکٹ سے ہرادیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت میں ڈیون اسمتھ نے مرکزی کردارادا کیا،وہ72رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔


پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈکو میچ میں فتح کیلئے137رنز کا ہدف دیا تھا، جس میں کامران اکمل19 ،ائن مورگن28،وہاب ریاض23اور ڈیرن سامی20اور اورشاہد آفریدی17رنزرنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور3وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے2،2بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے137رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی15رنز پر ابتدائی 2 وکٹیں ،رفعت اللہ مہمند11رنزاوربریڈ ہیڈن2رنزپر گر چکی تھیں، تاہم ایک اینڈ سے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی5وکٹیں گر گئیں۔

دوسرے اینڈ سے اوپنر ڈیون اسمتھ دٹے رہے اور مرد بحران کا کردارادا کرتے ہو ئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی انہوں نے ناقابل شکست72رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جس میں6چوکے اور4چھکے شامل تھے،شینواٹسن نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا اور 30 رنز بنا کر اسمتھ کے ساتھ63رنز کی شراکت قائم کی اور فتح کو بلکل قریب کر دیا ۔

میچ اس وقت مزید دلچسپ ہو گیا جب شین واٹسن فتح کے بلکل قریب پہنچ کر رن آئوٹ ہو گئے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری بال پر ایک رن درکار تھا ،جو انہوں نےبنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔پشاور زلمی کےحسن علی،جنید خان، شکیب الحسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔