امریکی میڈیا جعلی خبریں چلا رہا ہے، ٹرمپ

امریکی میڈیا جعلی خبریں چلا رہا ہے، ٹرمپ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ملبرن میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاؤٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے میڈیا کو بد دیانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور ان کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم انھیں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدے کو دہرایا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔ انھوں نے تقریر میں صحت کی سہولتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کے پاس صحت کا بہترین منصوبہ ہو گا جبکہ سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کر دیا جائے گا۔ اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں