اسپین میں ہزاروں افراد کا پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

اسپین میں ہزاروں افراد کا پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔


مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شام جیسے جنگ زدہ ممالک سے زیادہ تعداد میں تارکین وطن کو اسپین آنے کی اجازت دی جائے۔

مظاہرین کے مطابق حکومت نے 2015 میں 17 ہزار تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن 2015 کے بعد سے اب تک حکومت نے صرف 1100 تارکین وطن کو قبول کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں