سام سانگ کمپنی کے امیر ترین چیف جیل میں کس طرح رہ رہے ہیں؟

سام سانگ کمپنی کے امیر ترین چیف جیل میں کس طرح رہ رہے ہیں؟

جنوبی کوریا :سام سانگ گروپ کے چیف جے وائے لی کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لی کا شمار امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے اور ان کا تعلق بھی امیر گھرانے سے ہے۔

لیکن کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد لی 71 اسکوائر فٹ کے جیل سیل میں رہ رہے ہیں جہاں ایک کونے میں ٹوائلٹ سیٹ نصب ہے۔ان کے جیل سیل میں نہانے کے لئے شاور موجود نہیں ہے اور لی کو سونے کے لئے جیل انتظامیہ نے زمین پر میٹرس بچھا کر دیا ہے۔

اڑتالیس سالہ لی کو جمعے کو پارک گیون ہائی کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے لی نے ان پر لگے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔ذرائع کے مطابق لی کا کیس بہت اہم کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو الگ جیل سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی نقل و حرکت پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

ایسا بھی خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کیس سے متعلق ثبوت ضائع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔لی کے وکیل نے تمام صورتحال پر کوئی بھی تبصرہ  نہیں کرنے سے گریز کررہے ہیں