سانحہ سہیون، وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار پر سکیورٹی میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

سانحہ سہیون، وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار پر سکیورٹی میں ناکامی کا اعتراف کر لیا

لاہور: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ کابینہ کے وزرا کے ہمراہ سیہون پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ انسانی اعضا کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ذمہ داروں کو سزا مل کر رہے گی۔ مراد علی شاہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکے کے روز درگاہ پر پولیس اہلکاروں کی مناسب تعداد موجود نہ تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے منفی تنقید کرنے والوں کو بھی کھری کھری سنا دیں۔ کہا بہت ہو چکا اشتعال پھیلانے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔ یہ وقت متحد ہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ سی سی ٹی وی وڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیں۔ امید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک پہنچیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں