کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے گیارہ دہشت گرد مارے گئے

کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے گیارہ دہشت گرد مارے گئے

کرم ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائیاں کر کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کرم ایجنسی کے علاقوں سپر کوٹ اور پارا چمکنی میں دہشت گرد افغانستان سے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان پر حملہ کر دیا۔

اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا جو افغانستان سے کرم ایجنسی داخل ہو ر ہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں