خیبر پختونخواہ میں شجر کاری کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنے کا پروگرام

خیبر پختونخواہ میں شجر کاری کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنے کا پروگرام

پشاور:خیبرپختونخوا میں جنگلات کی افزائش کے لیے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوبے کے چھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں پندرہ ٹن بیج گرائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کررکھا ہے جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔تاہم محکمہ جنگلات کو بعض علاقوں میں شجرکاری میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ہیلی کاپٹر سے ناقابل رسائی علاقوں میں بیج گرانے کا کام لیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ابتدائی طور پر فضا سے چھ اضلاع میں بیج گرائے جائیں گے۔ان اضلاع میں پشاور،نوشہرہ،کرک،ڈی آئی خان،کوہاٹ اور لکی مروت شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ایکٹر رقبےپر کیکر،مزری اوربیر کے15ٹن بیج گرائےجائیں گے۔