امریکی صدارت کا جنازہ، سیکڑوں لوگوں کی شرکت

امریکی صدارت کا جنازہ، سیکڑوں لوگوں کی شرکت

واشنگٹن: سیکڑوں ٹرمپ مخالفین نے واشنگٹن کے پارک اسکوائر میں ہونے والے ایک احتجاجی پروگرام میں شرکت کی جس میں سیاہ رنگ کے تابوت کی شکل میں امریکی صدارت کا جنازہ نکالا گیا۔

اس تابوت پر منصب صدارت کی تاریخ وفات بیس جنوری دو ہزار سترہ درج تھی، جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔ امریکی عہدہ صدارت کے علامتی جلوس جنازہ میں شریک بعض مظاہرین نے سیاہ لباس جبکہ بعض نے سولہویں امریکی صدر ابراہم لنکن جیسے کپڑے پہن رکھتے تھے۔

مظاہرین نے علامتی تابوت کو لیکر پارک میں ایک گشت لگایا اور حکومت امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نظمیں اور ترانے پڑھے۔

مصنف کے بارے میں