جرمن چانسلر کی روسی کیمپ میں شریک ہونے کی خواہش

جرمن چانسلر کی روسی کیمپ میں شریک ہونے کی خواہش

میونخ:  جرمن چانسلر انگلا مرکل نے آج میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ اگرچہ ماسکو کے ساتھ یورپ کے تعلقات چیلنجنگ ہیں لیکن اسلام کے نام پر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے روس کے ساتھ ملکر کام کرنا ضروری ہے۔

میرکل نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام کا بحیثیت ایک مذہب اس دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے میں ہی سب کا مفاد ہے۔

مہاجرین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جنگ و جدل سے فرار ہونے والوں کو پناہ کی فراہمی یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مصنف کے بارے میں