پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’سماجی انصاف‘‘ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن ”ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس“ کل 20 فروری برو زپیر کو منایاجائیگا۔اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداران اور ریٹائرڈ عدالتی حکام بھی خطاب کریں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’سماجی انصاف‘‘ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

لاہور: معاشرے میں ہر فرد کے حقوق کا تحفظ اور انصاف کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل 20 فروری برو زپیر کو سماجی انصاف کا عالمی دن ”ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس“ منایاجائیگا۔اس موقع پر مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموں کے عہدیداران اور ریٹائرڈ عدالتی حکام بھی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیاجائیگا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26نومبر 2007ءکو ہر سال 20فروری کو ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے انعقاد کی منظوری دی تھی جبکہ پہلی بار سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری 2009ءکو منایاگیاتھا۔سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیاخصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعت کا اہتمام کیا جائیگا۔