بیوی نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعےشوہر کا دھوکہ بے نقاب کر دیا

لندن: خاوند کی بدلتے ہوئے روئیے کے بعد برطانیہ میں بیوی نے آئی فون کی ایپلیکیشن استعمال کر کے خاوند کی دھوکہ دہی کا پتہ چلا لیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے بی نامی خاتون کی شادی 2013 میں ہوئی اور اس نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے خاوند کے روئیے میں تبدیلی محسوس کی جو کہ روزانہ گھر رات گئے لوٹنے لگا۔ خاتون نے خاوند کی دفتری اوقات کے بعد موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے خود کو آئی فون کی مدد سے فائینڈ مائی آئی فون پر لاگ آن کیا جس کے دوران پتہ چلا کہ اس کا شوہر گھر سے 10 کلومیٹرز دور کسی گھر میں موجود ہے۔

جس کے بعد خاتون نے 190 پونڈز کے عوض ایک سراغ رساں کی خدمات حاصلی کیں جس نے خاوند کی کسی دوسری خاتون کے ہاں موجودگی کی تفصیلات بارے بتایا جس پر خاتون نے اپنے اہل خانہ اور خاوند کے عزیزو اقارب کو اپنے ہی خا وند کی دوسری خاتون میں دلچسپی اور دھوکہ دہی کے بارے میں بتایا۔