یمنی بچوں کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے ناقابل معافی جرم ہے: یونیسف

یمنی بچوں کے خلاف سعودی اتحاد کے حملے ناقابل معافی جرم ہے: یونیسف

صنعاء:  بچوں کے عالمی ادارے یونیسف نے یمنی بچوں کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

، یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر گرانٹ برچرڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی بچوں اور ان کے گھر والوں کو دو سال سے جاری سعودی جارحیت کا سنگین نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بیان کے مطابق دو سال سے جاری سعودی جارحیت میں میں ڈیڑھ ہزار کے قریب بچے شہید اور ہزاروں معذور ہوئے ہیں۔

بیان میں یمن کے شہر ارحب میں مجلس ترحیم پر سعودی عرب کی حالیہ بمباری کو ایک المیہ قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں