گرمی میں ٹھندک فراہم کرنیوالے مصنوعی بادل تیار

لندن : موسم گرما کے دوران گرمی سے پریشان افراد ہو جائیں تیار کیونکہ سائنس دانوں نے ایسے مصنوعی بادل تیار کر لئے ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ چلیں گے اور شدید گرمی میں بھی آپ کو ٹھنڈک پہنچائیں گے۔

انجینئرنے ایسا سسٹم تیار کر لیا ہے، جو بادل کی طرح آپ کے ساتھ موجود رہے گا اور جہاں جہاں آپ جائیں گے اس میں نکلنے والی ٹھنڈی ہوا آپ کو گرمی سے بچائے گی۔ یہ بادل آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ارد گرد کا ماحول ٹھنڈا کر دےں گے۔
ماہرین کے مطابق اس سسٹم کو شاپنگ سینٹروں اور راستوں پر نصب کیا جائے گا۔ جیسے ہی کوئی پیدل چلنے والا شخص اس کے نیچے سے گزرے گا تو سسٹم میں لگے سینسرز اس پر ٹھنڈی ہوا پھینکیں گے۔