تارکین وطن سرحد پر نصب گیٹ توڑ کر سپین میں داخل ہو گئے

 تارکین وطن سرحد پر نصب گیٹ توڑ کر سپین میں داخل ہو گئے

میڈرڈ:  چھ سو سے زائد پناہ گزینوں نے مراکش اور ہسپانوی علاقے سییْوٹا کے مابین سرحدی باڑ عبور کر کے سپین میں داخل ہوگئے، اس دوران سول گارڈز اور پناہ گزینوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مقامی ریڈ کراس کے مطابق اس واقعے میں تیس سے زائد مہاجرین زخمی ہوئے، جب کہ تین ہسپانوی اور دس مراکشی سرحدی گارڈز بھی زخمی ہوئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی سول گارڈز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن نے مختلف اوزاروں کی مدد سے سرحدی گیٹ توڑ دیا جس کے بعد تین سو سے زائد افراد ہسپانوی حدود میں داخل ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں