عمران خان کی تیسری شادی پر ریحام خان میدان میں آگئیں

عمران خان کی تیسری شادی پر ریحام خان میدان میں آگئیں

لاہور:عمران خان کی تیسری شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان سابقہ اہلیہ ریحام خان میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے پیغام کا حوالہ دیا۔ تحریک انصاف کے پیغام میں درج تھا کہ طلاق دونوں کو ہوئی فرق یہ ہے کہ جمائما نے بر ا وقت آنے پر ملک سے باہر بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی جبکہ ریحام خان نے عمران خان کے اچھے دن آنے سے روکنے کے لیے اس کی عزت تباہ کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان اچھے کردار کی عورتیں اپنے طلاق کے سرٹیفکیٹ کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال نہیں کرتی!۔اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ”تمہاری وجہ سے میں نے شادی کی تھی ،کتاب پڑھ لینا “۔

d18f4a3707d1cf8490473909ad45265f



واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے جس پر کام جاری ہے اور اس کتاب میں ان سے عمران خان کی شادی اور طلاق کا بھی ذکر ہو گا۔