عمران خان کے ولیمے کی تقریب جلد منعقد ہو گی، فواد چوہدری

عمران خان کے ولیمے کی تقریب جلد منعقد ہو گی، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ولیمے کی تقریب بھی ہو گی جس میں اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا نکاح ہو چکا ہے جبکہ رخصتی بھی آج ہی ہو گی ،تاہم انہوں نے اس بات سے مسلسل انکاری رہے کہ نکاح پہلے ہوا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نکاح اب سے کچھ دیر قبل لاہور میں ہوا جس میں عون چوہدری اور زلفی بخاری بطورگواہان شریک ہوئے جبکہ نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر لاہور میں منعقد ہوئی۔
فواد چوہدری نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا کہ نکاح کی تقریب میں عمران خان کی فیملی میں سے کوئی ممبر شریک ہوا کہ نہیں؟تاہم بشری بی بی کے خاندان کے افراد نکاح کی تقریب میں شامل تھے۔دوسری طرف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہوا تھا جس کے بعد ا?ج نکاح کا فیصلہ ہوا اور دوپہر کو نکاح کے لئے عمران خان اسلام ا?باد سے لاہور روانہ ہوئے تھے۔