عمران خان کی شادی میں بہنوں نے شرکت کیوں نہیں کی ؟

عمران خان کی شادی میں بہنوں نے شرکت کیوں نہیں کی ؟

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی میں ان کی بہنوں کو نہیں بلایا گیا،صرف دو دوستوں ، نکاح خواں اور دلہن کے اہل خانہ شریک ہوئے .

جبکہ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ عمران خان چند روز پہلے اپنی ایک بہن کو  میسج کیا تھا کہ’’  میری شادی ہونے والی ہے میرے لئے دعا کرنا‘‘  تاہم انہوں نے اپنے بھائی کے اس میسج  کا کوئی جواب نہیں دیا تھا.

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سابقہ بیوی ریحام خان کے ساتھ اپنی شادی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بشریٰ بی بی کے ساتھ  تیسری شادی میں بھی اپنی  بہنوں کومدعو نہ کیا، عمران خان نے تیسری شادی لاہور میں اپنی پیرنی بشری بی بی کے ساتھ  لاہور میں واقع رہائش گاہ پر نکاح کی تقریب میں ان کی بہنوں میں سے کسی نے بھی شرکت نہ کی

۔واضح رہے کہ 8 جنوری2015 کو عمران خان کے ریحام خان کے ساتھ نکاح کے موقع پر بھی عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی تھی۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز  و اقارب لاہور میں ہی موجود تھے مگر اسکے باوجود انکی فیملی سے کوئی بھی عمران خان کے نکاح کی تقریب میں شر یک نہیں ہوا اور انکی جانب سے عمران خان کی بشر ی بی بی سے نکاح کی مخالفت بھی کی گئی ہے۔