عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بشریٰ وٹو کے ساتھ شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گزشتہ روز عمران خان کی شادی کی خبر نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے اور اس وقت سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر ان کی شادی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

عمران خان کی شادی کو نہ صرف بین الاقوامی میڈیا نے بھرپور کوریج دی بلکہ اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر بھی چلایا گیا۔

جیسے ہی شادی کی خبر بریک ہوئی سوشل میڈیا پر عمران خان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر کوئی چیئرمین پی ٹی آئی کو زندگی کی نئی اننگز پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا نظر آیا۔