طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت آج ہو گی

طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: طلال چودھری اور دانیال عزیز کے خلاف سپریم کورٹ کے میں توہین عدالت کیسز کی سماعت آج پھر ہو گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری گزشتہ منگل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر دنیا میں نہیں رہیں۔ عدالت نے انہیں آج تک وکیل کرنے کی مہلت دی تھی۔ جڑانوالہ جلسے میں ججز سے متعلق تقریر پر طلال چودھری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

دانیال عزیز کو بھی وکیل کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں