سلمان خان نے شو کی میزبانی کیلئے 78 کروڑ روپے کی ڈیل کر لی

سلمان خان نے شو کی میزبانی کیلئے 78 کروڑ روپے کی ڈیل کر لی

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان رواں برس مئی میں مشہور شو ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔

دبنگ خان نے شو کے لیے چینل سے مجموعی طور پر 78 کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے جو کہ انہیں شو کی 26 اقساط کے لیے دی جائے گی۔ سلمان خان کو ایک قسط کا معاوضہ 3 کروڑ  روپے دیا جائے گا۔

سلو میاں کا یہ شو مئی میں شروع ہو گا جس میں امیدوار کو 5 سوالوں کے صحیح جواب دینے ہوتے ہیں اور تمام سوالوں کے صحیح جواب دینے پر اسے 10 کروڑ روپے بطور انعام دیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وہ اس گیم شو کے دونوں سیزن کی میزبانی بھی ک رچکے ہیں اور دس کا دم ٹی وی کے کامیاب ترین شوز میں شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے دبنگ خان نے بگ باس کے سیزن 11 کے لیے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے لیے تھے اور مجموعی طور پر انہوں نے 330 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں