سعودی خواتین کو محرم ، شوہر کی اجازت کے بغیر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی

سعودی خواتین کو محرم ، شوہر کی اجازت کے بغیر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی

ریاض: سعودی عرب میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور خؤاتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے سعودی حکومت قوانین میں تبدیلیوں پر تبدیلیاں اور نئے قوانین کا اجراء  کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز ہونے والے نئے اقدام کے تحت سعودی حکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج سخت گارجین سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابندی نہیں ہوں گی۔