افغان حکومت کے زیر کنٹرول صرف 18 فیصد علاقہ رہ گیا، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

افغان حکومت کے زیر کنٹرول صرف 18 فیصد علاقہ رہ گیا، غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

کابل: امریکی حمایت یافتہ کابل حکومت کے زیر کنٹرول صرف 18 فیصد علاقہ رہ گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا میں پیر کو شائع ہونیوالی رپورٹس میں اس امر کا انکشاف ہوا کہ افغانستان کے زیر کنٹرول صرف 18 فیصد حصہ رہ گیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے اگر جلد از جلد حکو مت کی جانب سے کوئی موثر عمل اختیار نہ کیا گیا تو بہت نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

میڈیا کے مطابق زیر کنٹرول حصے پر بھی حکومتی گروپوں میں چپقلش انتہا پر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شمالی افغان صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونے سے انکار کر چکے ہیں اور ساتھ ہی کئی گورنر صدر اشرف غنی کے قابو میں نہیں ہیں۔

مخالف گورنروں سمیت افغان صدر بھی طالبان کے خلاف ہیں لیکن ان کی آپس کی لڑائی امریکا کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے جبکہ امریکا باغیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی جدوجہد کرتا ہے اور اسی سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے خلاف بم حملہ مہم بھی شروع کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں