نواز شریف ناراض بلوچ ارکان اسمبلی سے خود ملاقات کریں گے، ذرائع

نواز شریف ناراض بلوچ ارکان اسمبلی سے خود ملاقات کریں گے، ذرائع

لاہور: ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ناراض بلوچ ارکان اسمبلی سے خود ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلوچستان سے لیگی رہنماؤں نے پارٹی قائد کو مشورہ دے دیا ۔


جاتی امرا میں ملاقات کے دوران بلوچستان میں لیگی حکومت گرانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور لیگی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر نواز شریف کو بلوچستان سے سینیٹ میں 3 سے چار نشستیں حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کی اسمبلی کے ارکان نے عبد القدوس بزنجو کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں