دوران حج خواجہ سراﺅں کی رضاکارانہ خدمات لینے کا فیصلہ

دوران حج خواجہ سراﺅں کی رضاکارانہ خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراﺅں کودوران حج رضاکاروں کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیم کے سربراہ عاطف امین نے کہا کہ رواںسال حج کیلئے نوجوان خواجہ سراﺅں کی خدام الحجاج کی حیثیت سے سعودی عرب بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

خواجہ سراﺅں کو سندھ میں قائم 150 بوائز سکاﺅٹ پر مشتمل ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔اس اقدام کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے تنظیم کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔