سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دیئے گئے بیانات کی روشنی میں دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا اور بعدازاں کیس کی سماعت 23 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں