واٹس ایپ کے نئے فیچر میں ڈیلیٹ کیا گیا پیغام مکمل ڈیلیٹ نہیں ہوتا

واٹس ایپ کے نئے فیچر میں ڈیلیٹ کیا گیا پیغام مکمل ڈیلیٹ نہیں ہوتا

اسلام آباد: اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے واٹس ایپ کا نیا فیچر استعمال کرتے ہوئے اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیا ہے تو آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ پیغام مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا ۔واٹس ایپ کے جانب سے چند ماہ قبل بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر میں بڑی خامی سامنے آگئی ہے۔


کوئی بھی شخص ڈیلیٹ کیے جانے والا پیغام باآسانی پڑھ سکتا ہے۔ اگر ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج کا ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود بھی رپلائی میں نظر آتا ہے۔ گروپ چیٹ اور انفرادی چیٹ دونوں میں یہ خامی موجود ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس خامی کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔