راؤ انوار کے حق میں بیان، آصف زرداری کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع

راؤ انوار کے حق میں بیان، آصف زرداری کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے حق میں آصف زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں جبکہ راؤ انوار نے کئی جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کو مارا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اردو بولنے والے بھی جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کراچی کے عوام سے معافی مانگیں۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے اور کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں 54 تھانیداروں نے حصہ لیا جبکہ 53 مارے گئے صرف راؤ انوار زندہ بچا۔ انہوں نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا نئے سرے سے جائزہ لینا چاہئے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں