جنوبی افریقی بیٹسمین ڈی ویلیئرز انجری کے باعث بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

جنوبی افریقی بیٹسمین ڈی ویلیئرز انجری کے باعث بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز سے باہر

جوہانسبرگ:جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بڑا دھچکا لگ گیا اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی ہے اور وہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


پروٹیز کرکٹ ٹیم کے مینجر محمد موسیٰ کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرزبھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔