راناثنا اللہ کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

راناثنا اللہ کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ہنی مون پر جانے کے لئے ٹکٹ کی پیشکش کر دی۔


تفصیلات کے مطابق رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شادی مقدس رشتہ ہے مذاق نہیں اڑنا چاہئیے۔لیکن عمران خان کی شادی پہلے ہو چکی تھی پر معاملے کو چھپایا گیا۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اس موقع پر ایک آفر بھی دے دی اور کہا کہ اگر عمران خان ہنی مون پر جانا چاہیں تو ان کو ٹکٹ آفر کر سکتا ہوں۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشری مانیکا کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں۔جس کے بعد کسی کی طرف سے عمران خان کو مبارک باد دی جا رہی ہے تو کسی کی طرف سے ان کو ایک روحانی پیشوا سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔