حکومت آئندہ نسلوں کے لیے پرامن پاکستان کا خواب پوری کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

 حکومت آئندہ نسلوں کے لیے پرامن پاکستان کا خواب پوری کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 35سال میں ملک میں دیمک کی طرح دہشتگردی پھیلی ہے, دہشتگردی کی لہر کے باعث ملکی صنعتوں کو سخت نقصان پہنچا, معاشرے میں میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں, عوام جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دیکھیں گے, پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے ملک کا امیج بہتر ہو گا.

اسلام آباد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اتنی بجلی کبھی پیدا نہیں کی گئی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بھی آباد کیا جا رہا  تھا موجودہ حکومت کی کاوش سے پرانی رونقیں واپس آئیں,  پنجاب حکومت نے ہر یونین کونسل میں ایک گراونڈ بنایا ہے, سیکورٹی بہتر ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل ہو رہا ہے, حکومت آئندہ نسلوں کے لیے پرامن پاکستان کا خواب پوری کر رہی ہے, دہشتگردی کے خاتمے سے ملک میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں.

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے مذید کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کیا. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے.

ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کروں گی, امید ہے عمران خان کی شادی سے ان کی زندگی میں بہتری آئے گی. نواز شریف عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے. نواز شریف نے تحریک عدل کا آغاز کر دیا ہے, میڈیا جمہوریت کے لیے اجتماعی سوچ کے ساتھ اپنا حصہ ڈالے, پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے ملک کا امیج بہتر ہو گا.